انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
لا ہور: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
قومی کرکٹ اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، اظہر علی ، فہیم اشرف ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد علی ، محمد نواز شامل ہیں۔
جبکہ شرفراز احمد کی واپسی کے ساتھ محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم ںے پریس کانفرنس میں کہا کہ فہرست میں 16 کھلاڑیوں کی ٹیم بنتی ہے، اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہورہی ہے، فاسٹ باولنگ کا اسکواڈ بڑھانے کی کوشش ہوتی ہے، جب اسکواڈ کا انتخاب ہوتا ہے تو حکمت عملی تو بنتی ہے، جو خامیاں تھیں سلیکشن کے دوران ان پر بھی نظر رکھی ہے، ڈمیسٹک کرکٹ کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔
کوشش ہے جو ٹیم کے ساتھ ٹریول کر رہے ہیں انہیں چانس دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، جسطرح کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی قابل تعریف ہے، ڈمیسٹک کرکٹ کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔