عمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا
پرویز الٰہی
،
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ پاکستان کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، اسلام آباد کیوں نہیں آئے؟ فضل الرحمان ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ادھے منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جلسے کے بعد عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیارکر جائے گا، ن لیگ والے جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے ہیں۔ عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن میں ان کے ساتھ وہ ہوگا جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، اس ملک میں ایسے کام ہوں گے جس سے عام آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوگا۔