جب تک اللہ نہ چاہے، پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا: چودھری پرویز الٰہی
لاہور: ( دنیا نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الحمدللہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے، جب تک اللہ نہ چاہے، پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا، پنجاب حکومت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائم و دائم ہے، مدت پوری کریں گے، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بے پناہ کام کیا ہے، ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے، اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے فیصلے کرتے ہیں جس کا پھل بھی ملتا ہے، نیت کا پھل مل رہا ہے کسی سے کوئی بعض نہیں، مثبت سوچ رکھتے ہیں، دو، اڑھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا۔
چودھری پرویزالٰہی نے اخبارات کے واجبات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اخبارات کو 25 فیصد کوٹہ ملے گا، کلر اشتہار بھی دیئے جائیں گے۔