سوزوکی نے جی ایس ایکس 125 بلا سود قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے نئی موٹرسائیکل جی ایس ایکس 125متعارف کرائی گئی تو اس کی قیمت سن کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے۔ کمپنی کی طرف سے اس 125سی سی موٹرسائیکل کی قیمت حیران کن طور پر تین لاکھ59ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ تاہم اب کمپنی کی طرف سے یہ موٹرسائیکل بغیر سود قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ لوگ جی ایس ایکس 125موٹرسائیکل 35فیصد (1لاکھ 7ہزار 700روپے) ڈاﺅن پیمنٹ ادا کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد 23ماہ تک ساڑھے 10ہزار ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی جبکہ 24ویں آخری قسط 9ہزار 800روپے ہو گی۔
This news is publish in technically2.blogspot.com